یوروپین جرنلزم سنٹر(EJC)کےپروگرام datajournalism.com کے تحت دنیا بھر سےڈیٹا جرنلزم کمیونٹی کے لیےایک آن لائن سروے کا آغاز کیا ہے۔ سروے سے ڈیٹا جرنلزم سے وابستہ صحافیوں سے ڈیٹا جرنلزم فیلڈ، اس میں استعمال کیے جانے والے ٹولز اور ٹیکنالوجی سے متعلق معلومات اکٹھا کرنا مقصود ہے، تاکہ یہ جانا جا سکے کہ دنیا بھر میں ڈیٹا جرنلزم کس سمت میں جا رہی ہے ۔
سروے میں پوچھے گئے چند سوال یہ ہیں: ڈیٹا جرنلسٹ ہونے کا سب سے مشکل حصہ کیا ہے؟، ڈیٹا جرنلسٹ کون سے ٹولز استعمال کر رہے ہیں؟آپ ڈیٹا جرنلزم کے مستقبل کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟یہعالمی سروے ڈیٹا جرنلزم سے وابستہ ہر فرد کے لیے ہے۔ ایڈیٹرز، فری لانسرز، اساتذہ ،محققین، اور طلباء اس سروے کو مکمل کر سکتے ہیں۔
اب تک 200 سے زیادہ ڈیٹا کے شوقین ڈیٹا جرنلزم سروے کو پُر کر چکے ہیں۔ لیکن ابھی بھی آپ میں سے مزید لوگوں سے اس بارے میں جاننے کی ضرورت ہے۔اس سروےکو مکمل کرنے کے لیے اس لنک پر عمل کریں اور اپنے آپ کو انعامی ڈرا میں شامل کرنے کا موقع بھی حاصل کریں۔
سروے کے بعدرپورٹ، “دی اسٹیٹ آف ڈیٹا جرنلزم ” 2022 میں جاری کی جائے گی۔
European Journalism Centre’s initiative datajournalism.com is holding a survey to map the global state of data journalism. If you’re a journalist or data enthusiast involved in data journalism you can fill in this survey and share your insights about the field, the tools and technology used, and the direction in which data journalism is evolving worldwide.
Over 200 data enthusiasts have already filled out data journalism survey, but they need to hear from more of you. Follow this link to complete it and enter yourself into prize drawing.